اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا مسلم ملک کا دورہ، تعلقات میں قربت کا ایجنڈا، زیر بحث

ابوظہبی (پی این آئی)اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ کا مسلم ملک کا دورہ، تعلقات میں قربت کا ایجنڈا، زیر بحث۔متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ یوسی کوہن نے سیکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت کے لیے یو اے ای کا دورہ کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ‘اے ایف پی’ نے ‘ڈبلیو ای ایم’ کا حوالہ دے کر کہا کہ یوسی کوہن نے ابوظہبی میں متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زید النہیان کے ساتھ ‘سلامتی امور کے شعبوں میں تعاون بڑھانے’ اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close