کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم دریافت ہو گئی ، سائنسدانوں نے اب تک کا تشویشناک انکشاف کر دیا

کوالالمپور(پی این آئی) کورونا وائرس کی ملائیشیاءمیں ایک نئی قسم دریافت ہو گئی ہے جس پر دنیا بھر کے سائنسدان سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ بلومبرگ کے مطابق کورونا وائرس کی اس نئی میوٹیشن کا نام ’ڈی 614جی‘ (D614G)ہے جو سب سے پہلے ملائیشیاءمیں دریافت ہوئی اور اب فلپائن سمیت دیگر کئی ممالک

میں بھی دریافت ہو چکی ہے اور اس وقت وائرس کی یہی قسم سب سے زیادہ تباہی پھیلا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ملائیشیاءمیں ایک جگہ کورونا وائرس کے 45کیس ایک ساتھ سامنے آئے تھے جس پر تحقیقات کی گئیں تو وائرس کی اس نئی قسم کا انکشاف سامنے آ گیا۔ ملائیشیاءمیں ان 45لوگوں کو وائرس ایسے شخص سے منتقل ہوا تھا جو بھارت سے واپس ملائیشیاءگیا تھا۔ اسے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا لیکن وہ وہاں سے فرار ہو گیا تھا۔ فلپائن کے درالحکومت منیلا اور دیگر شہروں میں بھی سینکڑوں مریضوں میں وائرس کی یہی نئی قسم پائی گئی ہے۔فلپائن کی ہیلتھ انڈرسیکرٹری ماریا روساریو ورجیری کا کہنا ہے کہ ”کورونا وائرس کی اس نئی میوٹیشن میں لوگوں کو منتقل ہونے کی صلاحیت پہلے پائی جانے والی میوٹیشنز سے کہیں زیادہ ہے۔ تاہم اس کے متعلق تاحال ہمارے پاس زیادہ شواہد موجود نہیں ہیں اور اس پر مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ تبھی اس نئی میوٹیشن کے بارے میں حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔“

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close