اسرائیل کو تسلیم کرنا تباہی ،معاہدہ گریٹر اسرائیل کا این او سی قرار دیگر عرب ممالک کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان کے ساتھ کیاسلوک کیا جائے گا ؟تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے گئے

اسلام آباد (پی این آئی )جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے متحدہ عرب امارات کا اسرائیل سے معاہدہ گریٹر اسرائیل کا این او سی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کو تسلیم کرنا مسلم ریاستوں کی تباہی کا سبب بنے گا ۔ مستقبل قریب میں دوسرے عرب ممالک بھی اسے تسلیم کر لیں گے پھر پاکستان پر تسلیم کرنے کیلئے دبائو ڈالیں گے ، پاکستان مین اسرائیل کو تسلیم کرنیوالی ذہنیت موجود ہے ، سرکاری و درباری علماء اس سلسلے میں جواز کے فتوے صادر کریںگے ۔ وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ میں حکومت کے بعض پارلیمنٹیرینز پہلے ہی اسمبلی فلور پر صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے پر اپنا موقف دے چکے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں