متحدہ عرب امارات(پی این آئی)اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہ راست ٹیلی فون رابطے قائم، باقاعدہ سفارتی تعلقات کی جانب بڑی پیشرفت ہو گئی، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان براہ راست ٹیلی فون رابطے قائم، باقاعدہ سفارتی تعلقات کی جانب بڑی پیشرفت ہو گئی،متحدہ عرب امارات اور اسرائیل
معاہدے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ٹیلی فون لائنز کھول دی گئی ہیں جس کے بعد عرب امارت سے باآسانی اسرائیل میں کسی بھی نمبر پر فون کیا جا سکتا ہے۔عرب نیوز کے مطابق گزشتہ روز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے وزرائے خارجہ شیخ عبداللہ بن زاد اور اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنزئی کے درمیان ٹیلی فونک رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان فون لائنز کھولنے کا افتتاح کیا گیا،اس سے قبل دونوں ممالک کے شہریوں کے لیے ٹیلی فونک رابطہ ممکن نہیں تھا۔اسرائیلی وزیر مواصلات نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم کرنے کے حوالے سے اس پیش رفت کو اہم قرار دیا ہے۔یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے۔اسرائیلی وزیر مواصلات نے ٹوئٹر پر متحدہ عرب امارات کو ٹیلی فون لائنیں کھولنے پر مبارکباد دی۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سے متعدد معاشی مواقع پیدا ہوں گے اور اس قسم کے اعتماد بحال کرنے والے اقدامات دونوں ممالک کے مفادات کے فروغ کے لیے ضروری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں