کورونا کی وباء کے اثرات، عام انتخابات 4 ہفتے کےلیے ملتوی کر دیئے گئے، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

ویلنگٹن(پی این آئی)کورونا کی وباء کے اثرات، عام انتخابات 4 ہفتے کےلیے ملتوی کر دیئے گئے، نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کی وجہ سےعام انتخابات4 ہفتوں کیلئےملتوی کردیے گئے ہیں۔اس حوالےسے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں عام

انتخابات اب 17 اکتوبر کو ہوں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست وکٹوریا میں عالمی وباء کورونا وائرس سے پہلی مرتبہ یومیہ 25 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔امریکا میں کورونا سے اموات ایک لاکھ70 ہزار سے بڑھ گئیں۔ اس کے علاوہ بولیویا میں کورونا وائرس کے کیس 1 لاکھ سے بڑھ گئے ہیں۔جاپان کے وزیراعظم طبی معائنے کے لیے اسپتال میں داخل ہیں، تاہم جاپانی وزیر اعظم کے آج اسپتال سے گھر جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close