اسلام آباد (پی این آئی )امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے،کشمیر کی حیثیت تبدیل کرانا، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم بھی امریکی حربے تھے،معروف صحافی نے کہا کہ خطے میں
بھارت کو مضبوط کرنے کیلئے نیا بلاک بنایا جارہا ہے، انہوں نے کہاکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے معاہدے کو مختلف پہلوؤں سے دیکھا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کاسب سے بڑا نشانہ پاکستان ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہے،خطے میں سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور یہ سب کچھ اسے روکنے کے لئے کیا جا رہا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ سی پیک اگر 50بلین ڈالر کا منصوبہ ہے تو چین کے صدر کے دورہ پاکستان کے بعد اس سرمایہ کاری میں 80ارب تا 100ارب ڈالر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔اگر سی پیک بن گیا تو اس سے چین کی بالادستی ہو گی، پاکستان کی مدد سے یہ سب کچھ ہو رہا ہے اسی وجہ سے پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ معروف صحافی نے کہا کہ امریکہ کا چین سے مقابلہ ہے، امریکی بزنس مین یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور سنٹرل ایشیا کی مارکیٹ میں امریکہ کی مصنوعات آئیں لیکن سی پیک میں پاکستان نے چین اور ایران کو شامل کیا۔ بھارت کو بھی آفر کی گئی تھی مگر بھارت کو امریکہ نے منع کر دیا۔ بھارت کو خطے میں مضبوط کرنے کے لئے امریکہ نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستی کروا دی۔ معروف صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب بھی اس بلاک میں چلا جائے گا۔ امریکہ نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ سی پیک رکوانے کے لئے کروایا، اس بات کا انکشاف معروف صحافی سمیع ابراہیم نے کیا، انہوں کہا کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے، سی پیک میں ایران بھی شامل ہوگیا ہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں