شدید بارشوں اور آندھی کی پیشنگوئی کر دی گئی ، کون کونسے شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی؟محکمہ موسمیات نے بتا دیا

ریاض(پی این آئی) سعودی عرب میں گزشتہ چند روز سے متعدد علاقوں میں طوفانی بارشیں ہو رہی ہیں اور ٹھنڈی ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خاصا خوشگوار بھی ہو گیا ہے۔ کئی ہفتوں تک گرمی کی شدید لہر سے پریشان رہنے والے مقامی اور تارکین افراد نے سُکھ کا سانس لیا ہے

اور لوگ اکثر شام کو گھروں سے بھی تفریح کے لیے نکل رہے ہیں۔سعودی محکمہ موسمیات نے آج ہفتہ کے روز بھی مملکت کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی اور آندھی کی خوشخبری سُنا دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مکہ معظمہ، مدینہ منورہ، جازان، ریاض، شمالی اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی، کئی مقامات پر یہ گرد آلود ہوائیں تیز رفتار آندھی کی صورت اختیار کر لیں گی۔آج کے روز جازان ، عسیر اور نجران میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز سے بھی ان علاقوں میں بارش ہو رہی ہے، جس کا سلسلہ آج رات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مکہ ، مدینہ، ریاض اور مشرقی ریجن کے افراد شاہراہوں کا سفر کرنے میں احتیاط کریں کیونکہ تیز رفتار آندھی کی وجہ سے کئی مقامات پر حد رفتار صفر ہو جانے کا امکان ہے۔ جس سے حادثات کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ سعودی محکمہ دفاع کی جانب سے عوام کو خبردارکیاگیا ہے کہ وہ برساتی نالوں، نشیبی علاقوں اور وادیوں کے قریب جانے اور ان کا سفر کرنے سے گریز کریں۔بچوں کو بھی تالابوں اور ندی نالوں کے پاس مت جانے دیں۔شارٹ کٹ کے چکر میں نشیبی علاقوں اور خراب سڑکوں پر ڈرائیونگ نہ کریں، بلکہ بڑی سڑکوں اور شاہراہوں سے ہی گزریں۔ سیلابی ریلوں کا خاص خیال رکھیں جو کئی بار اپنا رُخ موڑ لیتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close