یوم آزادی مبارک ، ترک صدر طیب اردگان کا اردو میں ٹوئٹ دونوں ممالک کے قومی پرچموں کی تصویر شیئر ، پاکستانیوں کیلئے اہم پیغام

استنبول ( پی این آئی )یوم آزادی کی مناسبت سے ترک صدر طیب اردگان نے پاکستانیوں کی محبت میں اردو میں ٹویٹ کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے 73ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کرتا ہوں

۔ ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کے اور پاکستان کے عوام کے ساتھ گہرے اور دیرینہ تعلقات کے پیش نظر میں ذاتی طور پر اور ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں،ترک صدر نے یوم آزادی کے پیغام کے ساتھ دونوں ممالک کے قومی پرچموں والی تصویر بھی شیئر کی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close