اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے معاہدے کے بعد سعودی اور بحرین بھی اسرائیل سے امن اور معمول کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تیاری کر رہے ہیں، یہ بات ذرائع نے عربی 21 نیوز کو بتائی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں عرب ممالک اور اسرائیل کے مابین تعلقات کو باضابطہ طور پر معمول پر لانے کا کام تھوڑے عرصے بعد کیا جائے گا، اس کا
مقصد امریکی صدر ٹرمپ کی حمایت کرنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے اپنے اقتدار کی حفاظت کے لئے ٹرمپ کا دوبارہ انتخاب انتہائی اہم ہے، دوسری جانب بحرین نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے معاہدے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ معاہدہ مشرق وسطیٰ میں امن کے امکانات بڑھانے کے لئے اقدامات کا حصہ ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں