برطانیہ نے کن ملکوں سے آنے والوں کے لیے 14 دن لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کر دی؟ کس یورپی ملک نے جوابی اقدام کا اعلان کر دیا؟

لندن(پی این آئی)برطانیہ نے کن ملکوں سے آنے والوں کے لیے 14 دن لازمی قرنطینہ کی شرط عائد کر دی؟ کس یورپی ملک نے جوابی اقدام کا اعلان کر دیا؟ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے فرانس، نیدرلینڈز اور مالٹا کے سفر سے لوٹنے والے افراد کے لیے دو ہفتے کے لازمی قرنطینہ کا حکم جاری

کر دیا ہے۔ برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شَیپس نے کہا ہے کہ برطانیہ کہیں سے بھی کورونا کے نئے انفیکشن کیسز درآمد کرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ سپین کے بعد برطانیہ یورپ کا دوسرا ملک ہے، جس نے اپنے ہاں قرنطینہ کے سخت ضوابط نافذ کیے ہیں۔ فرانس برطانوی باشندوں کا سیاحتی سفر کا دوسرا پسندیدہ ترین ملک ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فرانس میں اس وقت تقریباً پانچ لاکھ برطانوی شہری موجود ہیں۔ پیرس میں فرانسیسی حکومت نے اس برطانوی فیصلے کو باعث افسوس قرار دیتے ہوئے جوابی اقدام کا اعلان کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close