یروشلم(پی این آئی)امارات کے ساتھ مکمل، سرکاری طور پر امن کا قیام دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں شہریوں کے شاندار مستقبل کی راہیں کھلیں گی، اسرائیلی وزیر اعظم کا اعلان۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان عرب دنیا
کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یو اے ای کے ساتھ مکمل اور سرکاری طور پر امن کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے نتیجے میں شہریوں کے شاندار مستقبل کی راہیں کھلیں گی۔اس معاہدے کے تحت اسرائیل نے غربِ اردن میں واقع اپنے زیر قبضہ وادی اردن اور بعض دوسرے علاقوں کو ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے سے دستبردار ہونے سے اتفاق کیا ہے۔نیتن یاہو نے ان علاقوں میں صہیونی ریاست میں ضم کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔فلسطینی اسرائیل کے زیر قبضہ غرب اردن اور غزہ کی پٹی پر مشمل اپنی ریاست قائم کرنا چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں