ناراضگی کے اس ماحول میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا صدر عارف علوی سے رابطہ، کیا بات ہوئی؟ تفصیل اس رپورٹ میں

اسلام آباد(پی این آئی)ناراضگی کے اس ماحول میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا صدر عارف علوی سے رابطہ، کیا بات ہوئی؟ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کو 73 ویں یوم آزادی کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔محمد بن سلمان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو پاکستان کے یوم

آزادی کی مبارکباد دی۔سعودی ولی عہد نے صدر مملکت کے نام پیغام میں پاکستانی قوم کی ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے صدر عارف علوی کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی آج 73 واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منا رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی پاکستان کے یوم آزادی کو یوم تشکر کے طور پر منایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں