کویت سٹی(پی این آئی)کویت میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، 48 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 3 بھارتی شہریوں نے خود کشی کر لی۔کویت میں 48 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 3 بھارتی تارکین وطن نے خود کشی کر لی۔کویت میں کام کرنے والے بھارتی شہریوں میں
خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا، دو روز کے دوران 3 بھارتیوں نے زندگی کا خاتمہ کر لیا جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔عرب ٹائمز کے مطابق تازہ واقعہ جیل الشویوخ کے علاقے میں پیش آیا جہاں گھر سے ایک خاتون کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر سیکورٹی ٹیم کو روانہ کیا گیا جس نے مقام پر پہنچ کر دیکھا کہ ایک خاتون پھندا لگا کر پنکھے سے جھول رہی ہے جو کہ بھارتی شہری تھی۔سیکورٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ ان کے پہنچنے سے قبل ہی خاتون کی موقع واقع ہو چکی تھی، ٹیم نے ابتدائی شواہد اکٹھے کر کے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیے۔ایک روز قبل جبیل العلی علاقے کے رہائشی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے گھر میں کام کرنے والے ڈرائیور نے خودکشی کر لی ہے۔پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے اور لاش کو فرانزک لیب بھجوا دیا۔اس سے قبل بھی ایک بھارتی شہری نے پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تھا اور مجموعی طور پر 48 گھنٹوں میں 3 بھارتیوں کی خودکشی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں