سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کہاں چلےگئے؟ کیوں گئے؟ لندن سے کتنا فضائی سفر ہے؟

جدہ(پی این آئی)سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کہاں چلے گئے؟ کیوں گئے؟ لندن سے کتنا فضائی سفر ہے؟ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود تبوک صوبے کے سرحدی علاقے نیوم پہنچ گئے۔ سعودی فرماں روا وہاں آرام کی غرض سے کچھ وقت گزاریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی

عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نیوم کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔ یہ ایک خصوصی زون ہے جو مصری اور اردنی سرحدوں کے اندر اراضی پر مشتمل ہے۔ یہ تین ملکوں کے درمیان پھیلا ہوا پہلا زون ہو گا۔ اس منصوبے پر 500 ارب ڈالر سے زیادہ لاگت آئے گی۔ اس کی فنڈنگ میں سرکاری سرمایہ کاری فنڈ کے ساتھ مقامی اور عالمی سرمایہ کار شریک ہوں گے۔نیوم ایک ایسے تزویراتی علاقے میں واقع ہے جہاں دنیا کی آبادی کا تقریبا 70% حصہ زیادہ سے زیادہ 8 گھنٹوں کے اندر پہنچ سکتا ہے۔ نیوم کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر نظمی النصر کے مطابق نیوم سے روم کا فضائی راستہ 3 گھنٹوں کا ہے جب کہ لندن یہاں سے صرف 5 گھنٹے کی دوری پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close