شام کے صدر بشار الاسد کی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، طبیعت کی خرابی کی وجہ کیا بنی؟ جانیئے

دمشق(پی این آئی)شام کے صدر بشار الاسد کی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، طبیعت کی خرابی کی وجہ کیا بنی؟ شام کے صدر بشار الاسد کی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران طبیعت خراب ہوگئی، اس موقع پر شامی صدر نے کچھ دیر کا وقفہ لے کر خطاب دوبارہ شروع کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق

صدر بشار الاسد کا پارلیمنٹ سے خطاب جاری تھا کہ اس دوران طبیعت بہتر محسوس نہ کرتے ہوئے انہوں نے ارکان پارلیمان سے کچھ دیر کا وقفہ لیا اور پھر دوبارہ واپس آکر اپنی تقریر مکمل کی۔صدر بشار الاسد نے ارکان کو بتایا کہ انہوں نے کچھ کھایا نہیں تھا جس کی وجہ سے ان کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں