کس ملک میں ایک دفعہ خاتمے کے بعد کورونا کی وباء پھر پھوٹ پڑی؟ ستمبر کے عام انتخابات داؤ پر لگ گئے

نیوزی لینڈ(پی این آئی)نیوزی لینڈ میں کورونا کیس دوبارہ رپورٹ ہونے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں تین ماہ بعد دوبارہ کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہونے پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا۔ ستمبر میں عام انتخابات کے لیے پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ اب پیر

کو کیا جائے گا۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا ہے کہ کچھ دن کے لیے پارلیمنٹ کی تحلیل ملتوی کرنا دانشمندانہ فیصلہ ہو گا کیونکہ کورونا کیس رپورٹ ہونے کے بعد کمیونٹی میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم مل کر کام کریں گے تو اس وبائی مرض سے نمٹ سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا مطلب ہے ہم دوبارہ مل کر نہیں بیٹھ سکتے۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو منعقد ہونے ہیں لیکن 3 ماہ بعد ملک میں کورونا کا نیا کیس دوبارہ رپورٹ ہوا ہے۔گزشتہ روز عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر مائیک ریان نے تنبیہ کی کہ کورونا وائرس کی نئی اٹھنے والی لہر کے خلاف ردعمل تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر مائیک ریان نے کہا کہ کورونا کی نئی اٹھنے والی لہر سے مل کر لڑنے کی ضرورت ہے، سخت اقدامات سے ہی کورونا وائرس کی نئی لہر پر قابو پایا جا سکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں