دنیا میں کورونا ویکسین کے حصول کی دوڑ تیز ہو گئی ،ٹرمپ نے کورونا ویکسین کی کتنے کروڑ خوراکوں کے حصول کا معاہدہ کر لیا؟

واشنگٹن (پی این آئی)دنیا میں کورونا ویکسین کے حصول کی دوڑ تیز ہو گئی ،ٹرمپ نے کورونا ویکسین کی کتنے کروڑ خوراکوں کے حصول کا معاہدہ کر لیا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی دوا ساز کمپنی موڈرنا کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ کر لیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے کے بعد کہا کہ امریکی

دوا ساز کمپنی کے ساتھ کورونا ویکسین کی 100 ملین ڈوز کا معاہدہ ہوا ہے جو 100 ملین کورونا ویکسین تیار کر کے امریکی حکومت کے حوالے کرے گی۔انہوں نے کہا کہ 3 دیگر دوا ساز کمپنیوں کے ساتھ بھی ہماری شراکت داری ہے جبکہ جولائی کےآ خر سے امریکہ میں کورونا کیسز میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک میں کورونا وائرس بڑھ رہا ہے اور گزشتہ ہفتے فرانس اور جرمنی میں سب سے زیادہ کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ اسپین میں 113 اور برطانیہ میں 30 فیصد کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نیدر لینڈ، سویڈن، بیلجیئم، سوئٹزر لینڈ اور دیگر یورپین ممالک میں بھی کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور امریکہ میں کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے اور بہت جلد مزید کمی آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close