جنیوا(پی این آئی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے سربراہ تیدروس ایدہانوم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درکار فنڈز اور موجودہ فنڈز میں عالمی سطح پر وسیع خلاموجود ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تیدروس ایدہانوم نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے پاس اس حوالے سے صرف 10 فیصد استعداد ہے۔
بریفنگ کے دوران تیدروس نے کووڈ19 سے متعلق اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے تین مہینے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے اثر کو بڑھانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پیش قدمی کو روکنے کے لیے ہمیں فنڈنگ میں اضافے کی ضرورت ہے اور نئے اقدامات کو ترجیح دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا کو روکنے کے لیے عالمی سطح پر ترجیحات اور موجودہ فنڈنگ میں وسیع خلا موجود ہے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت درکار اربوں ڈالر کے مقابلے میں سے صرف 10 فیصد کی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف ویکسین کے لیے 100 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑے پیمانے پر پیسے کی ضرورت ہے۔تیدروس کا کہنا تھا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے اب تک جی20 ممالک کی جانب سے خرچ کیے گئی10 کھرب ڈالر کے مقابلے میں یہ رقم چھوٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری امیدیں بحال ہیں اور پوری ہوتی نظر آرہی ہیں۔بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وبا کو ختم کرنے کے لیے دیر نہیں ہوئی اور پیغام واضح ہے کہ اس کو ختم کریں۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس وقت شان دار کام نہیں کر رہے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں