پہلا خلیجی ملک جو کورونا وائرس کو سو فیصد شکست دینے کے قریب پہنچ گیا،حکومت نے عوام کوخبردار کر دیا

مسقط(پی این آئی) خلیجی ریاست عُمان میں کورونا مریضوں کی بڑی گنتی تیزی سے صحت یاب ہونے لگی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عمان میں200نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔نئے کیسز کے سامنے آنے کے بعد مملکت میں کورونا کیسز کی مجموعی گنتی82,050 ہو گئی ہے۔ نئے کیسز میں زیادہ تر کا تعلق عمان سے

ہے جبکہ باقی مختلف ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔1,053 کا تعلق عُمان سے ہے۔مملکت میں کورونا کے کُل 76,720مریض شفایاب ہو گئے ہیں، جو کل مریضوں کا 93.5 فیصد ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ مملکت میں زیر علاج کورونا کیسز کی گنتی 5500 سو کے لگ بھگ رہی گئی ہے۔ مملکت میں کورونا کے مزید12 مریض چل بسے ۔ اب تک مجموعی طور پر533 افراد کورونا کے ہاتھوں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔عْمان میں کرونا کے مریض تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق 164مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔وزارت صحت نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کریں اور رہ نما ہدایات کے مطابق سماجی دوری اختیار کریں۔دوسری جانب عمانی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ عمان میں مقیم افراد کورونا کے علاج کے اشتہاروں پر توجہ نہ دیں کیونکہ بہت سے جعلساز اور فراڈیئے کورونا کے علاج کے نام پر لوگوں کی لُوٹ مار کر رہے ہیں۔رائل عمان پولیس (آر او پی) نے اپنے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کوویڈ 19کے علاج معالجے کی فراہمی کا دعویٰ کرنے والے اشتہارات پر ہرگز دھیان نہ دیں ۔ یہ بات رائل عمان پولیس نے اپنے ایک آن لائن جاری بیان میں کہی۔آر او پی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل انکوائریز اینڈ انویسٹی گیشن نے مختلف ذرائع ابلاغ اور اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایسے اشتہارات جو کورونا وائرس کے علاج سے متعلق ہیں عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔کیونکہ مختلف طریقوں سے کورونا وائرس کے علاج کا دعویٰ کرنے والے عوام کو گمراہ کررہے ہیں، لہٰذا شہری ایسے جعل سازوں اور دھوکے بازوں سے ہوشیار رہیں اور احتیاط سے کام لیتے ہوئے ان اشتہارات پر کوئی دھیان نہ دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close