نامور مسلمان شخصیت جس نے بھارت کے تاریخی شہر میں بابری مسجد کی تعمیر کیلئے اپنی پانچ ایکڑزمین عطیہ کردی

نئی دہلی (پی این آئی) عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا کا بابری مسجد کیلیے 5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کا اعلان، متاز شاعر منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں بابری مسجد کی تعمیر کے لیے رائے بریلی میں دریا کنارے اپنی 5.5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کردی، تفصیلات کے

مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی شاعر منور رانا نے وزیراعظم مودی کو لکھے گئے خط میں بابری مسجد کے لیے اپنی 5.5 ایکڑ ذاتی زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اردو ادب کے عہد حاضر کے ممتاز شاعر منور رانا نے وزیراعظم نریندر مودی کو لکھے گئے ایک خط میں بابری مسجد کی تعمیر کے لیے رائے بریلی میں دریا کنارے اپنی 5.5 ایکڑ زمین عطیہ کرنے کی پیشکش کی ہے۔منور رانا نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ حکومت کی جانب سے بابری مسجد کی تعمیر کے لیے 5 ایکڑ زمین دھنی پور میں مختص کی گئی ہے اب وہاں ایک اسپتال بنادیا جائے جب کہ بابری مسجد کے لیے میری زمین حاضر ہے۔منور رانا کا کہنا تھا کہ دھنی پور میں بابری مسجد کے لیے جگہ دور دراز علاقے میں رکھی ہے، یہ بہتر ہوگا کہ اس جگہ اسپتال بنادیا جائے اور میری زمین ایک تاریخی، مذہبی اور ثقافتی شہر میں ہے اور جہاں تک رسائی بھی آسان ہے وہاں مسجد تعمیر کردی جائے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ایودھیا میں بابری مسجد کی متنازع اراضی پر رام مندر کا سنگِ بنیاد رکھ دیا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث بڑے ہجوم کو محدود کرنے کے باوجود ہندوؤں نے مندر کا سنگِ بنیاد رکھنے کا جشن منایا۔ نریندر مودی نے پوجا کی اور پتھر کے 9 بلاکس جن پر رام کنندہ تھا کو ایک چھوٹے سے گڑھے میں رکھا، اس دوران لوگوں نے مذہبی نعرے لگاتے ہوئے مندر کی تعمیر کے آغاز کا جشن منایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close