چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر، کتنے کیسز رپورٹ ہو گئے ؟ تشویش کی لہر دوڑ گئی

بیجنگ(پی این آئی )چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر گذشتہ روز نوول کوروناوائرس کے 44نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 31درآمدی جبکہ 13کیسزمقامی سطح پر ترسیل کے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چائنہ کےقومی صحت کمیشن نے منگل کے روز اپنی روزانہ کی

رپورٹ میں کہاکہ مقامی سطح پر ترسیل کے تمام 13کیسز سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقہ میں سامنے آئے ہیں۔شنگھائی بلدیہ اور صوبہ فوجیان میں نوول کوروناوائرس کا ایک ایک نیا مشتبہ کیس سامنے آیا جو کہ دونوں ہی مین لینڈ پر باہر سے آئے ہیں،اس بیماری کی وجہ سے گذشتہ روز کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔کمیشن نے کہاکہ گذشتہ روز نوول کوروناوائرس کے کل 52مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔گذشتہ روز کے اختتام تک مین لینڈ پر کل 2 ہزار 200درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 2ہزار46کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جا چکا ہے جبکہ 154تاحال ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے 1 شدید بیمار ہے، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں