دنیا کے ترقی یافتہ، جدید ترین شہر میں لوٹ مار اور پولیس کی مار پٹائی شروع ہو گئی، 100 افراد پکڑے گئے

شکاگو (پی این آئی)دنیا کے ترقی یافتہ، جدید ترین شہر میں لوٹ مار اور پولیس کی مار پٹائی شروع ہو گئی، 100 افراد پکڑے گئے، امریکی ریاست الی نوائے کے شہر شکاگو میں پولیس نے سو کے لگ بھگ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شہر کے متمول علاقے میں قائم

خریداری کے مرکز اور دیگر علاقوں میں لوٹ مار، بد امنی اور توڑ پھوڑ کے دوران 13 پولیس افسر بھی زخمی ہوئے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ڈیوڈ براون کا کہنا تھا کہ یہ کوئی منظم مظاہرہ نہیں تھا بلکہ خالصتاً مجرمانہ سرگرمی تھی۔اس کا آغاز ایک روز قبل اینگل وڈ کے علاقے میں پولیس کی جانب سے ایک شخص کو گولی مارنے کے واقعہ سے ہوا۔ایک موقع پر پولیس پر گولی چلائی گئی، جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ براون کا کہنا ہے کہ آئندہ ہدایات تک شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔شکاگو کی میئر لوری لائٹ فٹ کا کہنا تھا کہ جو ہوا وہ سنگین جرائم پر مبنی رویہ تھا، یہ ہمارے شہر پر حملے کے مترادف تھا۔گرفتار شدگان کو متوقع طور پر لوٹ مار، امنِ عامہ میں خلل اور پولیس کے خلاف مار پیٹ کے الزامات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں