ڈونلڈ ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائیٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کے ساتھ یا سلوک کیا؟ وہ کون تھا؟

واشنگٹن(پی این آئی)ڈونلڈ ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائیٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کے ساتھ یا سلوک کیا؟ وہ کون تھا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سیکریٹ سروس گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ کو بریفنگ کے

دوران آگاہ کیا گیا جس کے بعد وہ بریفنگ چھوڑ کر چلے گئے۔ چند منٹ بعد صدر ٹرمپ پریس کانفرنس کےلیے دوبارہ آئے اور کہا کہ وہ فائرنگ سے زخمی شخص کو نہیں جانتے نہ اس کے مقصد کے بارے میں علم ہے، جہاں تک وہ سمجھتے ہیں گرفتار شخص مسلح تھا، واقعہ وائٹ ہاوس کے احاطے کے باہر پیش آیا یہ سیکیورٹی کی ناکامی نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close