کورونا وائرس بے رحم ہو گیا ، بچوں میں کورونا وائرس کی شدت بڑھنے لگی، پریشان کن اعداد و شمار جاری

نیویارک(پی این آئی) امریکہ میں جولائی کے آخری دو ہفتوں کے دوران 97 ہزار سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔امریکن اکیڈمی آف پیڈیاٹریکس اینڈ چلڈرن ہاسپیٹل ایسوسی ایشن کی طرف سے شائع کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے آخری دو ہفتوں کے دوران کئی امریکی ریاستوں اور

شہروں میں بچوں میں کورونا کیسز کی شرح میں 40 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 14 سے 24 سال تک ہیں۔ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی سکولوں نے حکومت سے وباء کے خلاف لڑنے کیلئے زیادہ فنڈز فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close