دنیا بھر میں کرونا وائرس کے وار کتنے سال تک جاری رہیں گے ؟ بل گیٹس کی پیش گوئی نے تشویش کی لہر دوڑا دی ‎

واشنگٹن (پی این آئی ) مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے دنیا بھر سے ممکنہ طور پر 2022ء تک کورونا وائرس کا خاتمہ ہو جائے گا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کووڈ 19 کے خاتمے اور ویکسین کی تیاری کیلئے بہت اچھی کاوشیں کی گئی ہیں اور یہ یقیناً رنگ لائیں گی۔ ایسا لگتا ہے ترقی یافتہ ممالک 2021ء جبکہ دیگر دنیا اس پر 2022ء کے آخر تک

قابو پا لے گی۔ہمیں اس وقت ایک موثر ویکسین کی ضرورت ہے جو کورونا وائرس کیخلاف کام کر سکے کیونکہ اس وقت تک دنیاکے حالات معمول پر نہیں آ سکتے جبتک دوا تیار نہیں ہوتی۔ یہ دنیا بھر کے سائنسدانوں کیلئے ایک چیلنج بن چکا ہے ۔ انہوں نے امریکہ میں ٹیسٹنگ سسٹم پر شدید تنقید کرتے ہوئے ٹرمپ انتظامیہ کی کارکردگی پربھی تحفظات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close