سعودی عرب میں کورونا وائرس بڑھتا گیا، 24گھنٹوں میں کتنے کیسز سامنے آئے اور کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

ریاض(پی این آئی)سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مزید1428 مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے ، جس کے بعد ملک میں کورونامریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 690 ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے37 افراد انتقال کرگئے ہیں۔سعودی وزارت

صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا سےاموات کی تعداد 3 ہزار167 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں مزید1599 مریض صحت یاب ہوئے ، جس کے بعد کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 2 لاکھ 52 ہزار39 ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close