مکہ مکرمہ(پی این آئی)امریکی سیاح کی امام کعبہ عبدالرحمان السدیس کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا، شیخ السدیس نے انہیں عمرہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کا مشورہ دیا۔ میامی سے تعلق رکھنے والے امریکی سیاح سٹیو نے مکہ مکرمہ میں امام کعبہ شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس سے ملاقات کر کے اسلام قبول کر لیا
ہے۔امریکی سیاح نے حلقہ بگوش اسلام ہونے کے بعد اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شیخ السدیس اور دیگر کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اسلامی تعلیمات کا درس دیا اور میرا دل ایمان کیلئے کھول دیا۔امام کعبہ نے امریکی شہری سٹیو سے گفتگو کرتے ہوئے پڑوسیوں کیساتھ حسن سلوک سے متعلق متعدد قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور تحمل وبردباری کا تذکرہ کیا تو سیاح سٹیو زارو قطار روتا رہا۔ بعد ازاں شیخ السدیس نے انہیں عمرہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کا مشورہ دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں