مانچسٹر(پی این آئی)کس یورپی ملک کے شہریوں نے کورونا ویکسین لگوانے میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی؟ ہو سکتا ہے کہ ملک کی آدھا فیصد آبادی ویکسین لگوانے پر آمادہ ہو سکے، ماہرین کی رائے۔برطانیہ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا ویکسین صرف نصف فیصد لوگوں کو ہی مل سکے ۔صرف 53 فیصد برطانوی
افراد کو COVID-19 کی ویکسین ملنے کا امکان ہے۔ماہرین نے کرونا ویکسین کی دستیابی اور اُس کے استعمال کے حوالے سے ایک سروے بھی کیا جس میں پچاس فیصد شہریوں نے ویکسین کے حوالے سے غلط تصورات پیش کیے اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ ویکسین استعمال کر کے خود کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ برطانیہ کی صرف آدھی آبادی کو ہی یقینی طور پر کورونا وائرس کی ویکسین مل سکے گی۔سروے میں حصہ لینے والے ہر 6 میں سے ایک شہری نے بتایا کہ اگر کرونا کی مؤثر ویکسین دریافت بھی ہوگئی تو وہ اس کو استعمال کریں گے اور نہ ہی ڈاکٹر کو اس کی اجازت دیں گے۔ماہرین کے مطابق 2 ہزار 372 شہریوں نے ویکسین کے استعمال کی مخالفت کی، جن لوگوں نے ویکسین استعمال نہ کرنے کا اعلان کیا اُن کی عمریں 16 سے 75 برس کے درمیان تھیں۔ماہرین کے مطابق سروے اور تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ سائنس اور ادویات پر یقین کم رکھتے ہیں ان کے کرونا کے حوالے سے نظریات مختلف تھے۔نوجوانوں کے حوالے سے امکان ہے کہ وہ ویکسین نہ لیں ، 16 سے 34 سال تک کے 22 فیصد نواجوان کہتے ہیں کہ وہ کرونا کی ویکسین بالکل استعمال نہیں کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں