بیجنگ(پی این آئی) جانزہوپکنز یونیورسٹی کےسسٹمزسائنس وانجینئرنگ کےمرکزنےدنیابھرمیں کورونا وائرس سےزیادہ متاثرہ ممالک میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کردیئے ہیں۔غیر ملکی میڈیاکےمطابق پوری دنیامیں نوول کروناوائرس کےمصدقہ کیسز کی تعداد1کروڑ96لاکھ37ہزار506تک پہنچ
گئی ہے،یہ اعدادو شمار9 اگست کو پاکستانی وقت کےمطابق صبح 10 بجےتک ہیں ۔امریکہ49لاکھ97ہزار929مصدقہ کیسز کےساتھ سرفہرست ہےجبکہ برازیل30لاکھ12ہزار 412 مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے،بھارت21لاکھ 53ہزار 10 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 8لاکھ80ہزار563 مصدقہ کیسز ہیں۔جنوبی افریقہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد 5لاکھ 53ہزار 188اورمیکسیکو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 4لاکھ 75ہزار902تک پہنچ گئی ہے۔ پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد4لاکھ63ہزار875اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد3لاکھ 76ہزار870جبکہ چلی میں مصدقہ کیسز کی تعداد 3لاکھ 71ہزار23تک پہنچ گئی ہے۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد89ہزار151ہوگئی ہے۔ جبکہ پاکستان کورونا وائرس سے متاثرہ پہلے دس ممالک میں شامل نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں