کورونا ویکسین کی ایک خوراک کتنے روپے کی ہو گی؟ کم آمدنی والے ملکوں کو کونسی تنظیم فنڈنگ دے گی؟ جانیئے

پونے(پی این آئی)کورونا ویکسین کی ایک خوراک کتنے روپے کی ہو گی؟ کم آمدنی والے ملکوں کو کونسی تنظیم فنڈنگ دے گی؟ جانیئے۔ھارتی شہر پونے میں ویکسین تیار کرنے والے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے کم آمدنی والے ممالک کے لیے ممکنہ کرونا ویکسین کی قیمت 225 روپے مقرر کر دی ہے۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر

کے شہر پونے میں قائم سیرم انسٹی ٹیوٹ نے آنے والی ممکنہ کرونا ویکسین کی قیمت زیادہ سے زیادہ دو سو پچیس روپے متعین کی ہے، یہ قیمت بھارت اور دیگر کم اور درمیانے درجے کی آمدنی والے ممالک کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ویکسین کے سلسلے میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت گلوبل الائنس فار ویکسین اینڈ امیونائزیشن (گاوی) 15 کروڑ ڈالر کا ایک رسک فنڈ بھی فراہم کرے گا، اس فنڈ کا استعمال برطانیہ کی کمپنی آسترازینیکا اور امریکی بایوٹیک کمپنی نوواویکس کی ممکنہ ویکسین کی تیاری میں مدد کے لیے کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close