برسلز (پی این آئی) یورپی یونین کے متعدد ممالک میں انفیکشنز کی تعداد میں اضافے سے وبا کی دوسری لہر شروع ہونے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس میں مسلسل دوسرے روز پندرہ سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ، بیلجیم کے صوبے اینٹورپ میں انفیکنشز کی شرح
میں نمایاں اضافے کے بعد ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جرمنی میں مسلسل تیسرے دن بھی مریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد رہی۔ مجموعی طور پر چھبیس یورپی ممالک میں سے تین ملکوں میں محدود لاک ڈائون بحال کیا جا چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں