نیو کلیئر بم بنانے میں مدد کے بدلے امریکی اسلحے کی معلومات کی فراہمی سعودی عرب نے خاموشی کیساتھ امریکی اسلحے کی تمام اہم ترین معلومات چین کے حوالے کر دیں ،سینئر ترین صحافی نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سینئرصحافی شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی عرب چین کے ساتھ مل کر نیوکلیئر بم کی طرف جارہا ہے۔وہ پرامن کی بات تو کر ہی نہیں رہے۔ایک اور غیر ملکی اخبار نے کہا کہ کیا چائنہ سعودی عرب کو نیوکلیئر بم بنانے میں مدد دے رہا ہے؟ اس کے علاوہ اسرائیل کے ایک اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ

پچھلے کئی عرصے سے سعودی عرب خاموشی کے ساتھ چین کو اہم معلومات فراہم کر رہا تھا۔امریکہ جتنا بھی اسلحہ سعودی عرب کو بیچتا تھا اس کی معلومات چین کو دی جا رہی تھیں۔سعودی عرب کو دیے جانے والے اسلحے کی تمام تفصیلات چین کو دی گئی۔اس کے بعد چائنہ نے ان میزائل کے اوپر نیوکلیئر ویپن رکھے تو بقول امریکہ کے سعودی عرب ان کے ساتھ ہاتھ کر گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں