خبردار ہو جائیں ،شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ایک شخص کی گلٹی دار طاعون سے ہلاکت کی اطلاع

ہوہوٹ (پی این آئی)خبردار ہو جائیں ،شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ایک شخص کی گلٹی دار طاعون سے ہلاکت کی اطلاع، شمالی چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے میں ایک شخص کی گلٹی دار طاعون سے ہلاکت کی اطلاع ملی ہے،یہ بات مقامی صحت کے حکام نے ہفتہ کو بتائی۔ مریض کا تعلق

بایانور شہرکے اوراد فرنٹ بینر سے تھا۔بینر کے مقامی حکام نے جمعہ کو طاعون کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کی غرض سے 2020 کے آخر تک کے لئے تیسرے درجے کا انتباہ جاری کیا ہے۔ہلاک شدہ مریض سے قریبی رابطے میں رہنے والے سات افراد کو الگ تھلگ طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ ان تمام افراد کے طاعون کے تشخیصی ٹیسٹ منفی آئے ہیں ان میں سے کسی میں بخار جیسی غیر معمولی علامات موجود نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close