چینی وزیر دفاع کی امریکی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر گفتگو، ایسے خطرناک اقدامات اٹھانے سے گریز کریں جس سے صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہو، چینی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کو خبردار کر دیا

بیجنگ(پی این آئی)چینی وزیر دفاع کی امریکی وزیر دفاع سے ٹیلی فون پر گفتگو، ایسے خطرناک اقدامات اٹھانے سے گریز کریں جس سے صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہو، چینی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کو خبردار کر دیا، چینی ریاستی کونسلر اور وزیر قومی دفاع وی فنگ ہی نے امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کی

جانب سے دعوت پر ان کی فون کال وصول کی۔دونوں جانب سے باہمی روابط اور فوجی تعلقات کے ساتھ ساتھ اگلے مرحلے میں باہمی فوجی تبادلوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔وی نے جنوبی چینی سمندر ،تائیوان اور امریکہ کی جانب سے چین پر الزام تراشی کے بارے میں چین کے اصولی موقف کو واضح کیا اور امریکی فریق پر زور دیا کہ وہ غلط الفاظ اور اعمال بند کردیں، بحری خدشات پر قابو پانے میں بہتری لاتے ہوئے انتظامات میں بہتری لائیں اور ایسے خطرناک اقدامات اٹھانے سے گریز کریں جس سے صورتحال بگڑنے کا خدشہ ہو اور یہ کہ وہ علاقائی امن واستحکام کا تحفظ یقینی بنائیں۔ایسپر نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کے موقع پر دونوں افواج کو بحران پر قابو پانے کے لئے بات چیت اور صلاح مشورہ برقرار رکھنا چاہئے اور غلط فیصلوں سے بچتے ہوئے خطرات کو کم کرنا چاہئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close