ائیرانڈیا طیارہ کریش، کتنے مسافر ناقابل یقین طور پر زندہ بچ گئے اور کتنی اموات ہوئیں؟ بھارتی ریاست کیرالہ سے بڑی خبر آگئی

کیرالہ (پی این آئی) ائیر انڈیا طیارے کی کریش لینڈنگ، کئی مسافر معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے، آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے، زندہ بچ جانے والے 38 زخمی مسافروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق

دبئی میں پھنسے ہندوستانیوں کو بھارت واپس لے جانے والا ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ کیرالہ میں کریش کر گیا ہے۔جائے وقوعہ پر امدادی ٹیمیں پہنچ چکی ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ آخری اطلاعات تک حادثے کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 15 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ کئی مسافر معجزانہ طور پر زندہ بھی بچ گئے۔ بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ملبے سے اب تک 38 زندہ مسافروں کو نکالا گیا ہے جو زخمی ہیں۔انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ باقی مسافروں کی تلاش جاری ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دبئی سے 191 مسافروں کو لے کر بھارت آنے والی ائیر انڈیا کی پرواز کیرالہ ریجن کے کاری پور ائیرپورٹ (کالی کٹ ائیرپورٹ) پر لینڈ کی، تاہم اس دوران موسلادھار بارش جاری تھی، جبکہ حد نگاہ بھی صفر ہو چکی تھی۔ رن وے پر شدید پھسلن تھی جس کی وجہ سے پائلٹ طیارے کو کنٹرول میں نہ رکھ سکا اور طیارہ ائیرپورٹ کے قریب آبادی میں جا گھسا۔ حادثے کے نتیجے میں طیارہ 2 حصوں میں تقسیم ہو گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close