چین کے بعد جاپان کا پاکستان کیساتھ عسکری تعاون بڑھانے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ اورجاپانی وزیردفاع کونوکے مابین ویڈیوٹیلی کانفرنس ہوئی۔جاپانی سفارتخانے سے جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان کوروناوباکے پھیلائو کے دوران دفاعی اداروں کے کردار پرتفصیلی گفتگوکی گئی۔قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف نے کوروناکیخلاف پاکستان کی حالیہ سرگرمیوں اوراقدامات پر روشنی ڈالی۔

جاپانی وزیردفاع نے کوروناکی روک تھام کیلئے جاپانی فوج کے کردارپرروشنی ڈالی۔جاپانی سفارتخانے کے مطابق دوطرفہ سطح پرپاک جاپان دفاعی تعاون پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔جاپانی وزیردفاع نے دفاعی روابط کو مزید مضبوط بنانے اورآزادبحرالکاہل کی اہمیت پرزوردیا۔دونوں جانب سے کوروناکے تناظرمیں معلومات،اقدامات اورتجربات کے تبادلے پربھی اتفاق کیاگیا۔دوطرفہ سطح پردفاعی حکام کے مابین مواصلاتی روابط جاری رکھنے اورتعاون بڑھانے پربھی اتفاق کیاگیا۔ قبل ازیں چین نے کہا ہے کہ چین پاکستان مابین عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا،دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان کرنل رین کیانگ نے گزشتہ جمعہ کوپریس بریفنگ میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ عسکری تعلقات اور دفاعی تعاون کو بڑھائے گا ، چین پاکستان ملٹری تعلقات اعلیٰ سطحی دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر مشتمل ہوگا ۔حالیہ زہوہائی ایئرشو میں پاکستانی فوج نے اعلیٰ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ، دوطرفہ عسکری تعلقات سٹریٹجک اعتماد کا مظہر ہیں ۔ چین کا پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی اور دفاعی تعاون مثبت عمل ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ رواں ہفتے بھلاری ایئربیس پر شروع ہونے والی ساتویں شاہین جوائنٹ ایئرفورس مشقوں میں چین بھرپور طریقے سے شمولیت اختیار کرے گا ۔ چین ان مشقوں میں لڑاکا طیارے ،بمبار اور وارننگ ایئرکرافٹ بھیجے گا ، یہ مشقیں دونوں ممالک کے سالانہ پلان کا حصہ ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close