سکیورٹی گارڈ روکتا رہ گیا، مریض ایمبو لنس لے کر فرار ہو گیا، انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیئے؟

جدہ(پی این آئی)سکیورٹی گارڈ روکتا رہ گیا، مریض ایمبو لنس لے کر فرار ہو گیا، انوکھا واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیئے؟ریض نے آرام سے ایمبولینس اسٹارٹ کی اور چوری کرکے فرارہوگیا۔یہ انوکھا واقعہ جدہ کے کنگ عبدالعزیز ہسپتال میں پیش آیا۔ایمبولینس کی چوری کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش

آیا جب ہلال احمرکی میڈیکل ٹیم نے ایک مریض کو ہسپتال منتقل کیا۔اسی دوران واردات کرنے والا مریض ایمبولینس پر سوار ہوا اور سیکیورٹی گارڈز کی مزاحمت کے باوجود ایمبولینس لے کر فرار ہوگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے العربیہ نیٹ کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے چوری کی واردات ریکارڈ ہو گئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے روکنے کی کوشش کی تھی تاہم مریض ایمولینس لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close