جنیوا(پی این آئی):کورونا ویکسین کو رنگ و نسل کے حساب سے تقسیم کیا تو بڑی خرابی ہو جائے گی، سب کو ویکسین کیسے ملنی چاہیئے؟ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے واضح کر دیا، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین سب کو میسر ہوتو دنیا کی معاشی بحالی
میں تیزی آسکتی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق انہوں نے خبردار کیا کہ ویکسین میں نیشنل ازم اچھا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح ہم سب کی مدد نہیں کریں گے۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم کا کہنا تھا کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ یہ سب کے لیے ہےتو یہ پوری دنیا کے فائدے کے لیے ہی ہے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ساتھ صحت یاب ہونا ہے اور یہ سب کے فائدے کے لیے ہے۔ڈاکٹر ٹیدروس ادہانوم نے کہا کہ اس وقت دنیا کی معیشتیں ایک دوسرے سے جڑ چکی ہیں لہذا دنیا کے صرف چند ممالک ہی محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر انہیں صحتیاب ہونا ہو گا اور اسی لیے ہم کہہ رہے ہیں کہ ویکسین شیئر کی جائے۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادہانوم نے واضح کیا کہ اگر تمام ممالک مل کر صحتیاب ہوں تو کورونا سے ہونے والا نقصان کم ہو گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں