کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسینز کی کروڑوں خوراکیں دستیاب ہوں گی،اچھی خبر سنا دی گئی

واشنگٹن (پی این آئی) امریکہ میں متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکہ میں آئندہ سال کے آغاز تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسینز کی کروڑوں خوراکیں دستیاب ہوں گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈاکٹر انتھونی فائوچی نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ کورونا وائرس

کی وبا کے باعث دنیا بھر میں 7 لاکھ افرادا لقمہ اجل بن چکے ہیں لیکن کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین تیار ہو جانے کے بعد اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال کے اختتام تک اربوںکی تعداد میں کورونا وائرس کی ویکسین کی خوراکیں دستیاب ہوں گی جبکہ آئندہ سال کے آغاز تک ویکسین کی کروڑوں خوراکیں فراہم کی جائیں گی۔اور یہ صرف اسی صورت مین ممکن ہے جب ادویات ساز ادارے وقت ضائع کیے بغیر ایک وقت میں بہت سی ویکسینز کی تیاری پر توجہ مرکوز کریں اور وفاقی حکومت اسی لائحہ عمل کے تحت مصروف عمل ہے یہی وجہ ہے کہ بیک وقت بہت سی ویکسینز کے تجربات کیے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت زیادہ پر امید ہیں کہ سال کے آخر تک ایک محفوظ اور موثر ویکسین کا کامیاب تجربہ ہو جائے اور اس کی منظوری ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ وہ نومبر انتخابات کے لیے ویکسین کی تیاری میں کسی سیاسی دبائو کو قبول نہیں کریں گے بلکہ وہ محفوظ ویکسین کی ضرورت پر توجہ دیتے ہوئے حکمت عملی اپنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے بعض حصوں میں کورونا وائرس کے پھیلائو پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ بعض میں ابھی بھی پھیلائو میں تیزی دیکھی گئی ہے لیکن انہیں امید ہے اور ممکن ہے کہ 2021ء میں ویکیسن کے ذریعے اس پر قابو پالیا جائے گا اور کورونا وئرس کی ویکسین کی مدد سے وبا کے دوسرے مرحلے پر قابو پایا جائے گا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں کئی ادویات ساز کمپنیاں کورونا وائرس کی وبا سے بچائو کی ویکسین تیار اور ان کے تجربے کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close