بیروت دھماکے، ایران نے مسلم برادر ملک لبنان کوبڑی پیشکش کر دی

تہران (پی این آئی) ایرانی صدر حسن روحانی نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے بعد لبنان سے تعزیت کے ساتھ طبی امداد کی پیش کش کی ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر روحانی نے اپنے لبنانی ہم منصب کو سرکاری ویب سائٹ پر پیغام میں لکھا ہے کہ ایران طبی و دیگر امدادی امداد کے لئے تیار ہے۔صدر روحانی

نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی لبنان دھماکے کی وجوہات کو بے نقاب کر دے گا۔بہت جلد بیروت میں پرسکون فضا قائم ہوجائے گی۔ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے سربراہ نے بیان میں کہا ہے کہ وہ لبنان کو 9 ٹن خوراک کی امداد کے ساتھ ساتھ طبی سامان بھی بھیجا جائے گا۔ کریم ہمتی نے کہا کہ ایران لبنان کو فیلڈ ہسپتال کے ساتھ خصوصی طبی ٹیموں اور آلات کی بھی فراہمی کرے گا۔ لبنانی ریڈ کراس کے مطابق دھماکے میں 100 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close