بیروت میں ہونیوالے دھماکوں میں کتنے لاکھ لوگ بے گھر ہو گئے ؟ افسوسناک تفصیلات آگئیں

بیروت (پی این آئی) عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے تباہ کن دھماکے نے 3 لاکھ لوگوں کو بے گھر کردیا۔ دھماکے کی وجہ سے اب تک 135 افراد کے جاں بحق اور 5 ہزار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔لبنان کی کابینہ کے مطابق بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 135 افراد جاں بحق اور 5

ہزار زخمی ہوئے ہیں۔ بہت سے لوگ اب بھی عمارتوں کے ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں، حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔بیروت شہر کے گورنر مروان عبود کاکہنا ہے کہ دھماکے کی وجہ سے 3 لاکھ لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوئے ہیں، حکومت کی جانب سے انہیں کھانا اور رہائش کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں