جدہ (پی این آئی) سعودی عرب کی حکومت نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے سے متعلق غور کرنا شروع کردیا ہے۔ نشریاتی ادارے العربیہ نے اپنی رپورٹ میں سعودی اخبار اوکاز کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکام نے عمرے پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کرنا شروع کردیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزارت حج اور عمرہ
نے کامیاب حج کے انعقاد کے بعد اشارہ دیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں میں عمرے پر عائد پابندی ہٹالی جائے گی۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ حکومت کب تک عمرے سے پابندی ہٹانے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ستمبر کے اختتام تک اس حوالے سے اعلان کردیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں