اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ وفاقی کابینہ میں مزید تبدیلیاں ہوں۔نجی ٹی وی کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلیاں ہوتی جارہی ہیں اورممکن ہے کہ مزید تبدیلیاں ہوں
تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ اور ندیم بابر وفاقی کابینہ کا حصہ رہیں گے۔وفاقی وزیرشیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی مرضی ہے وہ کس ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان بہت سوچ بچار کے بعد فیصلہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اچھے لوگوں پر نظر ہوتی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی بھی انسان کا عہدہ ملنے کے بعد پتا چلتا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ حفیظ شیخ موجودہ حالات میں بہتر کام کرسکتے ہیں۔وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ میں تبدیلی سے متعلق مجھ سے مشاورت نہیں کرتے ہیں۔نیوز چینل کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ قوم کو وزیراعظم عمران خان سے بہت توقعات ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے مافیا سے دو تین بار شکست کھائی ہے تاہم انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امید ہے کہ عمران خان مافیا سے شکست نہیں کھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مافیا کےخلاف جدوجہد شروع کی ہے۔ انہوں نے مافیا کے خلاف عمران خان کو آخری امید بھی قرار دیا۔وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ صرف فضل الرحمان اپوزیشن کے موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شہبازشریف اور میری پارٹی ایک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اور مجھ میں سب مشترکہ ہے۔ سینئرسیاستدان کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کرتے نظر آرہے ہیں۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی اتحادی شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہعمران خان ہر آپشن استعمال کریں گے لیکن اپوزیشن کےآگے سرنڈر نہیں کریں گے۔آئندہ کے حالات سے متعلق سیاسی پیشن گوئی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگست کا مہینہ خاص ہے، شورشرابہ ہوگا لیکن عمران خان مشکل سے نکل آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی کمٹمنٹ ہلکی پھلکی موسیقی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نوازشریف کمٹمنٹ کے باعث بیرون ملک گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف حکومت کو پانچ سال تنگ نہ کرنے کی شرط پر بیرون ملک گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے جلدی کی اور پھنس گئے۔وفاقی
وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کورونا پر سیاست کرنے پاکستان واپس آئے کیونکہ وہ سمجھ رہے تھے کہ یہاں نعشیں بکھری ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے بلاول بھٹو کے کاندھے پر ہاتھ رکھ انہیں آگے کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی مرضی کے بغیر وزیراعلیٰ پنجاب تبدیل نہیں ہوسکتا ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ عثمان بزدار تب ہی ہٹیں گے جب عمران خان چاہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کی سلامتی کا مسئلہ ہے۔مطابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 9 افراد پر نیب ریفرنس دائر ہیں تو وہ کیسے قانون میں ترمیم کرسکتے ہیں؟عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے دعویٰ کیا کہ نیب نے بیلنس کرنا ہے،عید کے بعد ایک دو افراد نیب کے ریڈار پر آجائیں گے۔انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان کو پتا ہے کہ لوگوں نے اسے کرپشن کے خلاف احتساب کے لیے چنا ہے۔ انہوں نےکہا کہ عمران خان کبھی بھی این آر او نہیں دے گا۔سیاسی حالات کے متعلق انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو سیاسی طور پرجو نقصان پہنچنا تھا وہ پہنچ چکا ہے۔ سینئر سیاستدان نے کہا کہ سیاست بے رحم چیز ہے۔اپوزیشن کی سیاست کے حوالے سے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کے سیکریٹری اکرم خان درانی کا طوطا پھنسا ہوا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں