بھارتی طیارہ مگ 23طیارہ فروخت کیلئے او ایل ایکس پر پیش کر دیا گیا، قیمت کیا لگائی گئی؟

علی گڑھ (پی این آئی) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفے میں دیا جانے والا مگ 23 طیارہ خرید و فروخت کی ویب سائٹ او ایل ایکس پر فروخت کیلئے پیش کردیا گیا۔او ایل ایکس پر دیے گئے اشتہار کے مطابق علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے مرکزی دروازے پر نصب مگ 23 طیارے کی قیمت 10 کروڑ روپے رکھی گئی

ہے۔ یہ طیارہ انڈین ایئر فورس نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کو تحفے کے طور پر دیا تھا۔جنگی طیارے کی فروخت کا او ایل ایکس پر اشتہار دیکھ کر انڈیا میں کھلبلی مچ گئی ۔ اس حوالے سے یونیورسٹی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ان کا یا جامعہ کے طلبہ کا اس اشتہار سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔دوسری جانب انڈین حکومت نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی وضاحت سامنے آنے پر معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close