لبنان کا دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا ، کتنے کلومیٹر کا علاقہ مکمل طور پر تباہ ہوا؟ دل دہلا دینے والی تفصیلات

بیروت (پی این آئی) عرب ملک لبنان کے دارالحکومت بیروت کو بڑے اور انتہائی خوفناک دھماکے نے ہلا کر رکھ دیا۔ یکے بعد دیگرے ہونے والے 2 دھماکوں کے باعث پورا شہر لرز اٹھا اور ہر طرف تباہی مچ گئی، دھماکہ آتش بازی کی فیکٹری میں ہوا۔گلف نیوز کے مطابق بیروت میں ایک بہت بڑا دھماکہ ہوا ہے جس نے

پورے شہر کو ہلا کر رکھ دیا۔ دھماکے میں کئی گھروں، دکانوں ، دفاتر کو نقصان پہنچا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں بیروت میں ہونے والے دھماکے کی شدت دیکھی جاسکتی ہے۔دھویں کا جس قسم کا بادل بنا ہے ایسا بادل عمومی طور پر ایٹمی دھماکے کا ہوتا ہے لیکن یہ کوئی ایٹمی دھماکہ نہیں ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ ہوا ہے، اور یہ ایک نہیں بلکہ 2 دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے ہیں ، شہر میں اصل تباہی دوسرے دھماکے نے مچائی ہے۔ ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ پر پٹاخے پھوٹتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ اس سے کئی کلومیٹر تک کے علاقے میں گھر اور دفاتر تباہ ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک اور ویڈیو میں شہر میں ہونے والی تباہی کو واضح دیکھا جاسکتا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں اور عمارتیں کھنڈر کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close