پیرس (پی این آئی) ڈبلیو ایچ او کے سربراہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہوسکتی ہے لیکن ممکن ہے کہ اس کی مستقل دوا کبھی تیار نہ ہوسکے۔ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیڈ روس ادھانوم نے کہا کہ کورونا کی ویکسین بنانے کی رفتار تیز ہوچکی ہے لیکن اس کا مستقل حل شاید نہ نکالا
جاسکے ، یہ دوسرے وائرس سے بالکل الگ ہے اور خود کو بدلتا رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کا کوئی علاج نہیں ہے اور شاید کبھی دریافت بھی نہ ہو، ابھی حالات معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔ بھارت جیسے ملکوں میں ٹرانسمیشن کی شرح بہت زیادہ ہے، ایسے ملکوں کو بہت لمبی لڑائی لڑنی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں