واشنگٹن(پی این آئی)امریکہ کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس ملک کے تقریبا 3کروڑ لوگوں کو3 وقت کا کھانا میسر نہیں ہے۔ امریکہ کے ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ کورونا کی وبا کے دوران اس ملک کے تقریبا 3کروڑ لوگوں کے پاس کھانے پینے کی ضروری اشیاء نہیں ہیں۔ امریکہ کے اس ادارے کی جانب سے
جاری ہونے والے تازہ اعداد و شمار کے مطابق249 ملین لوگوں پر کیے گئے ایک سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ21 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران تقریبا 30 ملین لوگوں کے پاس اپنا پیٹ بھرنے کے لیے ضروری غذاءاشیاء نہیں تھیں۔اسپوتنیک نیوز ایجنسی کے مطابق امریکہ کے سینسیس بیورو کی جانب سے کرائے جانے والے اس سروے میں حصہ لینے والے 12.1 فیصد لوگوں نے بتایا ہے کہ انھیں کھانے کی کمی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ادارے نے اسی طرح بتایا ہے کہ سروے میں حصہ لینے والے ڈھائی کروڑ امریکی باشندوں میں سے25.6 فیصد کو رہائش اور کرائے کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 40 فیصد لوگوں کو کورونا کی وبا کے پھیلاو¿ کے درمیان میڈیکل سہولتوں تک دسترس نہیں رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں