گوروں کے ملک میں کورونا بے قابو ہو گیا، بڑے شہروں میں کرفیو نافذ، شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی، سختیاں ستمبر کے وسط تک جاری رہیں گی

میلبورن(پی این آئی)آسٹریلیا کے دوسرے بڑے شہر میلبورن میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے کرفیو کا نافذ کر دیا ہے جبکہ شادی کی تقریبات پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جولائی کے شروع میں ہی میلبورن میں لاک ڈاون نافذ کر دیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود روزانہ سینکڑوں کیسز سامنے آرہے

ہیں۔میلبورن میں حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد شہریوں کو رات آٹھ بجے سے صبح پانچ بجے تک کرفیو کا سامنا کرنا پڑے گا۔میلبرن میں کرفیو چھ ہفتوں کے لیے نافذ رہے گا جس دوران شہریوں کی نقل و حرکت محدود ہو کر رہ جائے گی۔ آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے وزیراعظم ڈینیل اینڈروز نے ’سٹیٹ آف ڈیزاسٹر‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وکٹوریا کے دارالحکومت میلبورن میں چوتھے مرحلے کی پابندیوں کا آغاز ہو گیا ہے جو 13 ستمبر تک نافذ رہیں گے۔ڈینیل اینڈروز کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وبا کے غیر معمولی پھیلاو¿ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔میلبورن کے شہریوں کو صرف ایک گھنٹے کی ورزش کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی، جبکہ ہر گھر کے ایک ہی فرد کو روزانہ ضروری اشیا کی خریداری کی اجازت ہوگی۔کرفیو کے دوران شہر میں شادیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی۔ اس سے قبل آسٹریلیا میں وبا کی پہلی لہر کے دوران شادی کی تقریبات میں صرف پانچ افراد کے اکھٹے ہونے کی اجازت تھی۔وزیراعظم انڈریوز کا کہنا تھا کہ ان فیصلوں سے کم نوعیت کا کوئی بھی اقدام شہریوں کو محفوظ نہیں رکھ سکتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close