دوران حج عازمین میں سے کسی کو کورونا کی تشخیص ہوئی یا نہیں؟ سعودی وزارت حج نے تفصیل جاری کر دی

مکہ مکرمہ(پی این آئی)کسی بھی شخص میں کورونا وائرش کی تشخیص کے بغیر حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی۔منیٰ میں جمرات پل پر حجاج کرام کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ حج کی آخری رسومات ادا کی گئیں جس کے بعد حجاج کرام خانہ کعبہ میں ’طواف زیارہ‘ یعنی الوداعی طواف کر رہے ہیں۔سعودی وزارت صحت کے

مطابق حجاج کرام کو طواف زیارہ کے بعد 14 روز تک قرنطینہ اختیار کرنا پڑے گا۔متعدد حجاج الوداعی طواف کے بعد اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں جب کہ کچھ جو مکہ کے ہوٹلز میں مقیم تھے وہ ادھر ہی آئسولیشن میں رہیں گے۔سعودی وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام مناسک حج کی ادائیگی مکمل کر لی گئی ہے اور اس دوران کسی حاجی میں بھی کورونا کی تشخیص نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں امسال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج ادا کیا گیا۔سعودی حکام کے مطابق اس مرتبہ صرف 10 ہزار عزام کرام کو حج بیت اللہ کی سعادت حاصل ہوئی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔ان میں سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھی جب کہ گزشتہ برس 25 لاکھ سے زیادہ فرزندانِ توحید نے فریضہ حج ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close