نئی دہلی(پی این آئی)کشمیر ایک بڑی جیل ہے، بنیادی حقوق معطل، آزادی کے جذبے کو کچلنے کے لیے سیکورٹی آپریشن معمول ہیں، پھر بھی مودی سرکار مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہے، سینئر بھارتی سیاستدان چدم برم کا اعتراف۔مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستانی مؤقف کی تائید اب بھارتی سیاست دان بھی کرنے لگے
ہیں، بھارتی راجیہ سبھا کے رکن پی چدم برم نے مودی سرکار کو اس سلسلے میں آئینہ دکھا دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے سابق وزیر اور موجودہ رکن راجیہ سبھا پی چدم برم نے دلی سرکار پر کڑی تنقید کی ہے، لکھا 5 اگست کے اقدام سے دلی جو کچھ حاصل کرنا چاہتا تھا، کچھ بھی حاصل نہ کر سکا۔سابق بھارتی وزیر پی چدم برم نے ایک آرٹیکل میں کہا ہے کہ 5 اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی آواز دبانے اور آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا گیا، اور کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا۔انھوں نے لکھا کہ مقبوضہ کشمیر ایک بڑی جیل ہے، بنیادی حقوق معطل ہیں، آزادی کے جذبے کو کچلنے کے لیے سیکورٹی آپریشن معمول ہیں لیکن پھر بھی مودی سرکار مقاصد حاصل کرنے میں ناکام ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں